4 سے 6 اگست کے دوران کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر تیز بارش کا امکان


کراچی(قدرت روزنامہ)4 اگست سے سندھ میں شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہوں گی۔
ماہرین کے مطابق 4 سے 6 اگست کے دوران کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی جب کہ آج پھر کراچی،ٹھٹھہ، بدین، سجاول،جامشورو،تھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی اور دادو سمیت سند ھ میں پھر کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش گڈاپ میں 42.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو نے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
لاڑکانہ،مورو اور سانگھڑ سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔