بلوچستان

بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، 7 ماہ میں 52 کان کن جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی کوئلے کی کانوں میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا جہاں مچ اور ہرنائی کی کوئلہ کانوں میں دو حادثات میں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ معدنیات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں کوئلہ کانوں میں ہونے والے 26 حادثات میں 52کان کن جاں بحق ہوئے ہیں۔
مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق مچ کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث دوکان کن بھائی محمد اسماعیل اور عبدالمنان جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کی کوئلہ کان میں ٹھیلے کی ٹکر سے 25 سالہ کان کن محمد جلیل جاں بحق ہوگیا۔
محکمہ معدنیات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں مجموعی طور پر 26 حادثات میں 52کان کن جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ، ہرنائی اور دکی کی کوئلہ کانوں میں سب سے زیادہ حادثات ہوئے۔

متعلقہ خبریں