ترمیمی فنانس بل میں ورجینا تمباکو پر عائد ٹیکس 25 روپے فی کلو کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ وائٹ پتہ تمباکو پر ٹیکس 30 روپے سے کم کرکے 15روپے فی کلو کم کرنے کی سفارش کی گئی . مجوزہ ترمیم بل کے مطابق تمباکو پر عائد ٹیکس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوگا . ضلع صوابی سیمت خیبرپختونخوا کے تمباکو کاشت کاروں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی ومسرت کا اظہار کیا . تاہم، دوسری جانب نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر ساڑھے7 روپے فی کلو ٹیکس کو برقرار رکھا گیا ہے . اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو تمباکو کمپنیوں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے جواب طلب کیا تھا، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2رکنی بینچ نے خام تمباکو پر صوبائی ایکسائز ٹیکس عائد کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی تھی . اس دوران وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا تھا کہ صوبائی حکومت نے حالیہ بجٹ میں خام تمباکو پر 50 روپے فی کلو ایکسائز ڈیوٹی عائد کی ہے جبکہ تمباکو پر وفاقی حکومت 390 روپے فی کلو پہلے ہی ایکسائز ڈیوٹی وصول کررہی ہے . . .
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمباکو پر صوبائی ٹیکس کم کرکے آدھا کردیا، خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک کلو تمباکو پر 50 روپے ٹیکس لگایا تھا تاہم اب فنانس ترمیمی بل منظور کرکے اس ٹیکس کو 25 روپے فی کلو کردیا گیا ہے .
تفصیلات کے مطابق ورجینیا تمباکو پر صوبائی حکومت کی طرف سے 50روپے فی کلوگرام لگایا گیا ایکسائز ٹیکس ختم کردیا گیا، اور وصولی سے روک دیا، کیونکہ وفاق پہلے ہی تمباکو پر 390روپے فی کلوگرام ٹیکس وصول کررہی ہے .
متعلقہ خبریں