چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے حکومت کو 2 ہفتوں کا نوٹس دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا، تاہم انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کو تحریری مراسلہ بھجوادیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنا اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں۔