حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قمیت میں 1.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13.39 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ جون میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قمیت 14.62 ڈالر تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطاب سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور کمی کے بعد قیمت 13.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جون میں سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قمیت 14.37 ڈالر تھی۔