کراچی سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتارخواتین رہنماؤں سمیت تمام کارکنان رہا
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتارخواتین رہنماؤں سمیت تمام کارکنان رہاکو سندھ پولیس نے رہا کر دیا ، یاد رہے کہ اس سے قبلکراچی پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سینئر کارکن بانک فوزیہ بلوچ سمیت چار خواتین کو پریس کانفرنس سے قبل سند ھ پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ خواتین سمیت ہمارے متعدد رہنماؤں کو پولیس نے کراچی پریس کلب سے گرفتار کیا۔ ان کے حوالے سے ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ہمیں ان کی حفاظت کے حوالے سے خدشات ہیں، بلوچ عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں، احتجاج میں شامل ہوں، اور واضح پیغام دیں کہ ان کی فسطائیت بلوچوں کو اپنے حقوق کیلئے بولنے سے نہیں روک سکتی۔