کوئٹہ، جعلی انجکشنز کی فروخت پر چار میڈیکل اسٹورز سیل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں محکمہ صحت کے عملے کی کارروائی ، جعلی انجکشنز کی فروخت پر چار میڈیکل اسٹورز کو سیل کر دیا گیا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر زون ون نصیب اللہ نے چیف ڈرگ انسپکٹر زاد سالک اور دیگر عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا ، معائنے کے دوران غیر رجسٹرڈ ، غیر ملکی جعلی انجکشن فروخت کرنے پر 4میڈیکل اسٹورز کو سیل کر دیا گیا ، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں جعلی انجکشن تحویل لے کر ٹیسٹ کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں جبکہ سیل شدہ میڈیکل اسٹورز کے خلاف کیس رجسٹرڈ کرکے مزید کاروائی کے لیے کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔