بلوچستان میں شدید بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی ایڈوائزری جاری کر دی پی ڈی ایم اے کے مطابق 2سے 6 اگست تک بلوچستان کے مختلف ڈویژنزمکران ، سبی ، کوئٹہ ، ژوب ، لورالائی، قلات کے مختلف اضلاع میں شدید بارشیں ہوں گی ، بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے ، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں طغیانی آنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے ، بارشوں کے باعث فصلوں ، رابطہ سڑکوں ، بجلی کی تنصیبات، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، ایڈوائزری میں سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔