اقوام متحدہ کی رپورٹ میں پاکستان میں دہشتگردی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہشتگردی پر اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ جاری میں پاکستان کے اندر دہشتگردی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
یواین رپورٹ کے مطابق پاکستان کو فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور افغانستان میں پناہ لیے دیگر عسکریت پسندوں سے خطرہ ہے جبکہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) نے پاکستان میں اپنے حملے بھی تیز کردیے ہیں۔
یو این رپورٹ میں طالبان، القاعدہ کے ساتھ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے بڑھتے ہوئے تعاون کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔