عمر ایوب کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے ٹی وی ،کمپیوٹرز،کیمرے اور دستاویزات چوری کرنیکا الزام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے ٹی وی ،کمپیوٹرز ، کیمرے اور دستاویزات چوری ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر سی ڈی اے کے عملے نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کیا تھا۔
جس کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے پارٹی آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے ٹی وی، کمپیوٹرز، کیمرے، دستاویزات چوری کر لیے گئے ہیں۔
عمر ایوب کے مطابق دفتر سے سامان چوری کے خلاف آئی جی، ایس ایس پی آپریشن، ایس ایچ او ، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈائریکٹر انرجی مینجمنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے، یہ سب ڈکیت ہیں، جب تک یہ اپنی نوکریاں کریں گے ایف آئی آر ان کا پیچھا کرے گی۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ دفتر کی صورتحال دیکھ کر لگا کوئی قلعہ فتح کر لیا گیا ہو۔