امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری


پاکستانیوں کو ویزا انٹرویو کیلئے بلانے کا مقررہ وقت آدھا کردیا گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امریکی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو ویزا انٹرویو کیلئے بلانے کا مقررہ وقت آدھا کردیا۔ذرائع امریکی سفارتخانے کے مطابق ویزہ اپوائنٹمنٹ کا وقت 440 سے کم کر کے 230 دن کر دیا گیا ہے اور اضافی عملہ تعینات کر کے ویزوں کا اجرا تیز کر دیا گیا ہے۔
سیاحتی، تعلیمی اور کاروباری ویزا اپوائنٹمنٹ کیلئے وقت کم کیا گیا ہے۔پہلی بار ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانی طلبا کو ترجیح دی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور کراچی میں روزانہ 10 ہزار ویزے پراسس کئے جا رہے ہیں۔پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں کو امریکا کے ویزے جاری کئے گئے۔