ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہو گئی، کرنسی ڈیلرز
کراچی(قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے .
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر6 پیسے سستا ہو گیا، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہوگئی .
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . منگل کو انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا .
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 971 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا .