کیاکترینہ کیف شادی کرنے والی ہیں؟اداکارہ کاانتہائی اہم بیان سامنے آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان معاشقے کی خبریں تو اکثر آتی رہتی ہیں تاہم اس مرتبہ اداکارہ کا شادی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔اداکارہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ان کی فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تاہم اداکارہ نے اب تک شادی نہیں کی۔ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف
نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ انٹرویو میں جب ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق ہر انسان کے خیالات مختلف ہوتے ہیں لیکن جس گھرانے سے میں تعلق رکھتی ہوں وہاں شادی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔کترینہ کیف نے کہا کہ ہمارے ہاں شوہر اور بچوں کو کافی اہمیت دی جاتی ہے، میرا بھی خواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی بسر کروں۔پیار کے حوالے سے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ پیار اور محبت مل جانا قسمت کی بات ہے، کوئی اسے آسانی سے پالیتا ہے اور کسی کو یہ میسر نہیں آتا۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے پیار کو ذاتی زندگی تک محدود رکھیں گی۔وکی کوشل سے قبل کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور کے درمیان اچھے تعلقات تھے لیکن دونوں کیوں الگ ہوئے اس بارے میں تو کترینہ ہی بتا سکتی ہیں۔اداکارہ آج کل وکی کوشل کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں جب کہ دوسری طرف رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان اچھی بونڈنگ ہوگئی ہے۔