سندھ

کراچی میں آج سے منگل تک کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے جبکہ منگل تک کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 7 اگست تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے تاہم مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے سے اصل درجہ حرارت سے 6 درجے زائد محسوس ہو رہا ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگست کے دوران موسم خوشگوار رہے گا۔
واضح رہے کہ رات گئے شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ نصف شب کے دوران کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداوشمار کے مطابق قائد آباد میں 4 ملی میٹر، کیماڑی اور شارع فیصل پر ایک ملی میٹر جبکہ گلشن معمار میں 0.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں