کوئٹہ میں سڑکوں پر گندا پانی جمع اور کچرے کے ڈھیر، لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سڑکوں کی حالت تباہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے روڈوں پر کچر ے کے ڈھیر اور سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے پیدل چلنا محال ہوچکا ہے منیر مینگل روڈ،غوث آباد،سیٹلائٹ ٹاﺅن،پشتون آباد میں روڈوں اور سڑکوں کی خستہ حالی سے شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
جہاں سیوریج کانظام نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گندا پانی روڈوں پر بہہ رہا ہے خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے کاروبار کرنے والے تاجروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے سریاب روڈ پر دھرنوں کی وجہ سے تمام ٹریفک کا بوج سیٹلائٹ ٹاﺅن اور منیر مینگل روڈ سے گزررہے ہیں ایک شہری نے بتا یا کہ آئے روز ٹریفک حادثات ہوتے ہیں
ملحقہ علاقوں کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے گرد وغبار کی وجہ سے ماحولیتی آلودگی اس حد تک بڑ چکی ہے کہ سانس لینا محال ہوچکا ہے بچے بوڑے اور خواتین سینے کے امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں کوئٹہ کے شہریوں نے وزیراعلیٰ اور منتخب اراکین سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ کے سڑکوں کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور شہریوں کی مشکلات میں کمی لائیں ۔