ریلوے کے کرایوں میں کمی.. اے سی اور اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر کتنے پیسے کم کردیے؟
لاہور(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں ریلوے کے کرایوں سے پریشان مسافروں کے لئے پاکستان ریلوے نے خوشی کی نوید سنادی. پاکستان ریلوے کی جانب سے ملک بھر میں مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں کمی کر دی گئی ہے جس سے ہر کلاس کے مسافر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس میں سفر کرنے والوں کے لئے 100 سے 150 روپے تک کی کمی کی گئی ہے جب کہ اکنامی کلاس کے ٹکٹ 50 روپے سستے کیے گئے ہیں. نئے کرایوں کا اطلاق 3 اگست سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ریلوے کرایوں میں کمی وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد کی گئی ہیں۔