کیا موٹرز کا پاکستان میں 4 نئی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان


لکی موٹر اس سال کے آخر میں KIA کی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کی جدید ترین رینج متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا موٹرز انڈسٹریز کی جانب سے گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ کیا موٹرز اب پاکستانی الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی مارکیٹ میں انٹری دینے کو تیار ہے۔
لکی موٹر کارپوریشن اس سال کے آخر میں KIA کی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کی جدید ترین رینج متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ فہرست میں ای وی 5، ای وی 9، نئی اسپورٹیج، اور نئی سورینٹو شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان میں کیا موٹرز نے اسپورٹیج اور سورینٹو کے پرانے ماڈلز متعارف کرائے تھے۔ اگرچہ اسپورٹیج کو ایک فیس لفٹ ملی، لیکن بین الاقوامی مارکیٹوں میں دستیاب جدید ترین ماڈل کو پاکستان میں لانچ نہیں کیا گیا تھا۔
کیا ای وی 5 ایک الیکٹرک کمپیکٹ کراس اوور SUV ہے جس کی رینج لگ بھگ 665 کلومیٹر ہے۔ وہیں کیا ای وی 9، نئی رینج کی نمایاں خصوصیت، جدید، برقی دور کے لیے تیار کردہ ایک مکمل الیکٹرک ایس یو وی ہے۔ گاڑی میں 6 سے 7 افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔
ای وی 9 میں بیٹھنے کی 3 نشستی قطاریں موجود ہیں، جن میں 7 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ اسٹینڈرڈ ماڈل میں 7 نشستیں شامل ہیں جبکہ جی ٹی لائن میں 6 نشستوں کے ساتھ 2 جدید آپشنز فراہم کیے گئے ہیں۔