ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاءلانگو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلو چستان ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اتوارکو قلات کوٹ لانگو میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر اور مختلف محکموں کے ایکسینز نے شرکت کی، اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے امن وامان ، ترقیاتی منصوبوں اورمون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیر داخلہ بلو چستان ضیاء اللہ لانگو نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔