بلوچیت کانام لگا کر گوادر کے لوگوں کو ترقی سے روکا جا رہا ہے ،وزیر داخلہ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچیت کانام لگا کر گوادر کے لوگوں کو تر قی سے روکا جا رہا ہے گوادر ہم سے کوئی نہیں لے جا رہا بلکہ چائنہ کے ساتھ ملکر گوادر کو بنایا جا رہا ہے ۔یہ با ت انہوں نے اتوار کو اپنے جار ی کر دہ ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ گوادر بلو چستان اور بلوچوں کا ہے پاکستان کی تر قی گوادر اور بلو چستان کی تر قی سے ہے گوادر ہم سے کوئی نہیں لے جا رہا بلکہ چائنہ کے ساتھ ملکر گوادر کو بنایا جا رہا ہے گوادر بلو چستان کی سرزمین پر ہے گوادر کو تر قی سے روکنے کے لئے منفی سیا ست کو روکنا ہوگا ،وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان تا قیامت تک قائم و دائم رہے گامنفی عناصر گوادر اور یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں 20سال سے گوادر کی تر قی کو جا ری رکھا جا تا تو آج گوادر کے لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہوتے گوادر اور بلو چستان کے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچیت کانام لگا کر جان بوجھ کر گوادر کے لوگوں کو تر قی سے روکا جا رہابلو چستان میں کشت خون کی ہو لی کھلی جا رہی ہے گوادر کو تر قی اور خوشحال سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے بلو چستان اور گوادر کے عوام سے اپیل ہے کہ گوادر اور مستقبل کے نوجوانوں کی تر قی کو روکنے کے لئے احتجاجی سیاست کو مسترد کریں ۔