کوئٹہ ریڈ زون پرادویات اور خوراکی سامان سے لدھے کنٹینرز زبردستی رکھنے پر تاجربرادری کی احتجاج کی کال
چمن(قدرت روزنامہ)چمن پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حاجی غنی اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ احتجاجی ریلی کو روکنے کیلئے احتجاج کے دوران گورنر ہاوس کے سامنے پولیس نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان سے لدھے کنٹئینرز زبردستی کھڑے کر دیئے جس سے راستے بلاک کئے کنٹینرز میں ادویات اور خوراکی سامان پر روزانہ ڈھائی سو ڈالرز ڈیمرج آرہا ہیں پولیس نے کوئٹہ میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے چار کنٹئینرز کھڑے کئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن اور سی پی او کوئٹہ کو کسٹم حکام نے بلا وجہ کنٹئینرز روکنے پر مراسلہ جاری کردیا ہے مراسلہ یکم اگست کو جاری کیا ہے جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹئینرز کو روانہ کرنے کے ہدایات جاری کئے ہیں جو تاحال اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے عموما لوکل کنٹئینرز رکھے جاتے ہیں مگر یہاں دوطرف تجارت کے کنٹئینرز روکے گئے ہیں۔کنٹئینرز روکے جانے سے تاجروں کو بڑا نقصان اور مشکلات کا سامنا ہے تاجروں نے وزیراعلی بلوچستان اور وزیر داخلہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان سے لدھے کنٹینرز کو جلد ہٹائے جائیں ورنہ تاجر برادری سخت احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ۔