بلوچستان میں رین ایمر جنسی نافذ، سیلابی صورتحال، بیشتر مرکزی شاہراہیں بند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اے نے کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں پانی کے بہا ﺅ میں مسلسل اضافہ کے بعد انتہائی اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کی وارننگ دیدی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطا بق کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے پانی کے بہاﺅ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے رود کو ہیوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے جس سے شیرانی اور ژوب میں سیلاب کا خطرہ ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جا نب سے کمشنر ژوب اور شیرانی کو صورتحال بارے الرٹ جاری کرتے ہو ئے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے، پی ڈی ایم نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے، ریسکیو آپریشن کے لیے پیٹرول و ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے، پی ڈی ایم اےنے مزید کہا کہ شہریوں کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے، ندی نالوں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاکو یقینی بنائیں جبکہ فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کرے خطرے سے دو چار علاقوں کی آبادی کو سیلاب کے پانی سے بچنے اور سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے یو این اے کے مطابق نشیبی علاقوں کے رہائشی خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اگر پانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہو جائے ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں . این ڈی ایم اے کے مطابق عوام بروقت ڈیزاسٹر الرٹس، گائیڈ لائنز اور احتیاطی تدابیر کیلئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ، موبائل ایپ ڈان لوڈ کریں این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے اور خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے .

تحصیل جھل مگسی اور گنداواہ میں علاقائی پہاڑوں پر شدید بارش سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.جھل مگسی اور گنداواہ کے نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کا خطرہ ہے انتظامیہ نے برساتی نالوں کے نزدیک آبادی کو سیلاب ریلوں سے بچنے کیلے احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کی . خاص کر رات کے ٹائم بارش اور سیلابی ریلوں سے باخبر رہنے کی کوشش کریں . سرکاری سطح پر سیلاب سے یا ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلے کوی بندوبست نہیں کیا گیا ہے حالانکہ محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کا پیشنگوی کر رکھی تھی . ایم آٹھ خضدار ٹو شہدادکوٹ روڈ ونگو اور جھل مگسی میں گزشتہ روز شروع ہونے والے شدید بارشوں سے ٹوٹ ہوا پلوں کے متبادل راستے پانی میں بہہ گئے ہیں لہذا ایم آٹھ شہداد کوٹ خضدار روڈ پر خضدار ٹو شہدادکوٹ آنے جانے والے مسافر سفر سے گریز کریں . ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے مون سون بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردی گئی، افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کی پیش نظر ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کے ہدایت پر نے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردی گئی ترجمان ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق بارشوں کے دوران دستیاب مشینری آن روڈ ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنےکے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا جو مون سون ایمرجنسی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنا ئیں گے، عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہیکہ کسی بھی ہنگامی ،ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی کنٹرول روم نمبرز پر رابطہ کرے، تیس گھنٹوں سے جاری کبھی تیز کبھی ہلکی بارش کڈ ندی میں سیلابی ریلا داخل دریائے پورالی میں بھی طغیانی مسلسل تیس گھنٹے برسنے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا گرمی کی شدت میں کمی تفصیل کے مطابق بیلا اور اس کے مضافات میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شروع ہونے والی بارش اتوار کے روز شام گئے تک جاری رہی گرج چمک کے ساتھ کبھی تیز کبھی ہلکی بارش سے شہر جھل تھل جبکہ موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا گرمی کی شدت میں بھی کمی آ گئی موصولہ اطلاعات کے مطابق کڈ ندی میں بہت بڑا سیلابی ریلا داخل ہوا جبکہ دریائے پورالی میں بھی طغیانی ہوئی مسلسل تیس گھنٹوں سے زائد بارش نے شہر کو جھل تھل کردیا شہر میں جگہ جگہ بارش اور سیوریج کے جمع پانی اور کیچڑ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا نرگ ڈھورہ سمیت دیگر ڈھورہ جات اور ندی نالوں نچلی درجے کے سیلابی ریلے داخل ہوئے تا دم تحریر بیلا اور مضات میں آسمان پر سیاہ گھنے بادل چھائے رہے موسم ابر آلود اور خوشگوار رہا گرمی کے ستائے لوگ خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے . .

متعلقہ خبریں