مٹھڑی میں زہریلے سانپ کے ڈسنے سے 9 سالہ بچی جاں بحق


سونمیانی وندر(قدرت روزنامہ)مٹھڑی میں زہریلے سانپ کے ڈسنے سے 9 سالہ کمسن بچی جاں بحق گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے پہاڑی علاقے موضع مٹھڑی گوٹھ محمد رحیم کے رہائشی صادق شاہوک کی 9 سالہ کمسن بچی کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا۔ سانپ کی شکار ہونے والی کمسن بچی کو بروقت ویکسین کی فراہمی نا ہونے کی وجہ سے زہر پورے جسم میں پھیل گیا والدین اپنی کمسن بچی کو ویکسین کی فراہمی کے لیے رکشے کے ذریعے سول اسپتال وندر منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ عوامی حلقوں نے منتخب نمائندگان سے کنراج روٹ پر ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے قیام کے لیے اپیل کرتے ہوئے کہا پہاڑی کنراج اور دور دراز افتادہ علاقوں میں آئے روز مختلف حادثات و واقعات رونما ہوتے ہیں جن کو بروقت طبعی امداد کی فراہمی نا ہونے کی وجہ سے ہمارے پیارے ہماری آنکھوں کے سامنے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔