حب میں چور اور لٹیرے سرگرم، شہری لٹنے پر مجبور، پولیس تحفظ نہ دے سکی
حب(قدرت روزنامہ)حب شہر میں امن کے دعوے چورلٹیرے سرگرم چور لیویز اہلکار کا موٹر سائیکل لے ا±ڑے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی پولیس گروہ تک پہنچنے میں ناکام تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب کے لیویز اہلکار وقار علی کی موٹر سائیکل آغا بریانی سینٹر کے سامنے سے نامعلوم چوڑ لے ا±ڑا موٹر سائیکل چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ اس سے اگلی رات لاسی روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار لٹیرا گروہ لاسی روڈ پر لوٹ مار کی واردات کر کے فرار ہو گئے اسی دوران موٹر سائیکل گشت پولیس اہلکار بھی پہنچے جنہوں نے دو ہوائی فائر کر کے اپنا فرض پورا کرنے کی کوشش کی لیکن لوٹ مار کرنے والے لٹیروں کو پکڑنے میں ناکام رہے واضح رہے کہ حب شہر میں چوری ڈکیتی لوٹ مار اور رہزنی جھڑ پ مار کر موبائل فون چھینے کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے گزشتہ دنوں لاسی روڈ اور محمود آباد روڈ پر تسلسل سے ہونے والی وارداتوں کے خلاف حب کی اقلیتی تاجر برادری نے پریس کلب پر احتجاج کی کال دی لیکن بعض بااثر افراد نے احتجاج کی کال دینے والے ہندو تاجر وں کو مبینہ طور پر دھونس دھمکی کے ذریعے احتجاج سے روک دیا اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صنعت وحرفت میر علی حسن زہری کی حب آمد پر انکی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے حب میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر سوال کیا تو نہ صرف انھوں نے شہر کے امن کو تسلی بخش قرار دیا بلکہ وہاں موجود میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلرز جو کہ حب شہر میں تبدیلی اور ترقی کے خواہاں ہیں ا±ن پر بھی خاموشی کا سکتہ طاری ہو گیا اور ایک کونسلر نے کہاکہ اتنے بڑے شہر میں اتنی وارداتیں ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔