سیکرٹری آبپاشی کا گڈو بیراج سے پانی کی ترسیل کم کرنے کیلئے سندھ حکومت سے تبادلہ خیال


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی سیکرٹری ایریگیشن حافظ عبدالماجد نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں آج صبح تین مختلف جگہوں پر کینالوں میں شگاف پڑ گئے تھے جسے محکمہ ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ کی کوشسوں سے بند کر دیا گیا ہے۔ یہ شگاف پٹ فیڈر کینال، مانجھوٹی کینال، اور اوچ کے قریب آر ڈی 70 میں لگے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گڈو بیراج کے مقام سے پانی کی ترسیل فوری کم کرنے کےلیے حکومت سندھ سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے تاکہ گڈو بیراج سے پانی کے بہا¶ کو فوری کم کر کے صورتحال پر بہتر انداز میں قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے افسران اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔