بی وائے سی کے تحت خاران میں کینڈل واک، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن


خاران(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی خاران کی جانب سے بلوچ راجی مچی کے شہدا اور گزشتہ روز نوشکی میں بی وائے سی کی ریلی پر فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان ہمدان بلوچ کی یاد میں کینڈل واک اور شمعیں روشن کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ بی وائے سی کی کال پر خاران کے عوام خاران پریس کلب پہنچے جہاں بی وائے سی کے شہدا کی یاد اور انکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خاران پریس کلب تا ڈی سی آفس چوک کینڈل واک کا انعقاد کیا گیا اور خاران پریس کلب پر شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر خواتین بچے اور لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔