تربت میں ایک ہفتے سے سڑکیں اور مواصلاتی نظام بند، شہر میں اشیا خورونوش کی قلت
تربت(قدرت روزنامہ)تربت میں ایک ہفتہ گزرجانے کے بعد بھی انٹرنیٹ اور موبائیل نیٹ ورک کھل نہ سکے۔ تربت میں گزشتہ ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعدبھی موبائل فون اور انٹرنیٹ بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب کراچی تا تربت راستہ بند ہونے سے دونوں جانب سیکڑوں مسافر پھنسے ہیں اور شہر میں اشیا خورونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔