بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اگلے تین سے چار روز بارش کا امکان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات حکومت بلوچستان نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین سے چار روز کے دوران سبی، ہرنائی، زیارت، آواران، کیچ، پنجگور، بارکھان کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفرآباد، قلات، خضدار قلعہ سیف اللہ، لورالائی اور موسی خیل اور لسبیلہ میں موسلادھار بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ساتھ مقامی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ تمام متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ اس دوران الرٹ رہیں۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کو قلات، خضدار، پنجگور، لسبیلہ، حب، آواران، کیچ، زیارت، ہرنائی، سبی، دکی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، جعفرآباد بارکھان اور مستونگ کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، گوادر، اورماڑہ، پسنی، جیوانی، واشک، ژوب، شیرانی، لورالائی اور موسیٰ خیل کے اضلاع میں تیز ہواﺅں کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خاران، نوشکی، قلعہ عبداللہ اور چمن میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ پیر کو قلات، خضدار، پنجگور، لسبیلہ، حب، آواران، کیچ، زیارت، ہرنائی، سبی، دکی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، گوادر، اورماڑہ، پسنی، جیوانی، نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، جعفرآباد، اوستہ محمد اور بارکھان میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، واشک، ژوب، شیرانی، لورالائی، خاران، نوشکی، چاغی، قلعہ عبداللہ، چمن، مستونگ اور موسیٰ خیل کے اضلاع میں تیز ہواﺅں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں 45.0 ملی میٹر جبکہ مسلم باغ اور زیارت میں 07.0 ملی میٹر لسبیلہ میں 5.0 ملی میٹر، خضدار اور کوئٹہ سمنگلی میں 3.0 ملی میٹر اور کوئٹہ شہر اور پشین میں 2.0 ملی میٹر میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دالبندین میں 42، سبی میں 39، کوئٹہ میں 35 اور ژوب اور پنجگور میں 34 میں ریکارڈ کیا گیا۔