بانی پی ٹی آئی اقتدار کے منگتے ہیں، مریم اورنگزیب


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینئیر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے منگتے ہیں۔سینئیر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہروپیے ہیں اور این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں جو نہیں مل رہا۔ بانی پی ٹی آئی اب خود سب سے بڑے غلط فہمی کا شکار ہیں سب ان کی اصلیت سمجھ چکے ہیں۔ عمران خان اقتدار کے منگتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مکار بہروپئے نے جھوٹ بول کر4 سال عوام کو غلط فہمیوں کا شکار بنایا۔ کبھی سائفر لہرا کے تو کبھی امریکا کا نام لے کر۔ عمران خان روئیں، چیخیں یا پیٹیں این آر او نہیں ملے گا نہ ہی کیس ختم ہوں گے۔ انہیں جواب دینا ہوگا۔
سینئیر وزیر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی اور ائیربیس پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا۔ کرنل شیرخان کا مجسمہ توڑنا ، فوجی تنصیبات، قائد اعظم ہاؤس اور ریڈیو پاکستان پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا۔ جی ایچ کیو پہ حملہ ادارے کے خلاف نہیں تو کس فرد کے خلاف تھا؟ ملک کے ڈیفالٹ، معیشت کی تباہی اور مہنگائی کا طوفان لانا کس فرد کے خلاف حملہ تھا؟