ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے منگنی کیوں ختم کی، اور کیا اب وہ لو میرج کریں گی یا ارینج؟ خود ہی بتا دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی ختم ہونے کی وجہ بیان کردی۔ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔
جنت مرزا نے کہاکہ میں بریک اپ سے بالک نہیں ڈرتی تھی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کے لیے تیار نہیں تھی، تاہم نکاح کے بعد اگر ایسا ہوجاتا تو زیادہ تکلیف دہ تھا۔
انہوں نے کہاکہ جو چیز مستقبل میں ہونی تھی وہ پہلے ہوگئی، جو میرے خیال سے اچھا فیصلہ ہے، ہم نے یہ فیصلہ بالکل بھی جلد بازی میں نہیں کیا۔

جنت مرزا نے کہاکہ میرے سابقہ منگیتر عمر بٹ اور میں نے 2 سال تک ایک دوسرے کو دیکھا، پھر سوچا کہ یہ رشتہ چلنا مشکل ہے۔ ’میرا تو اس گھر میں گزارا ہی بہت مشکل تھا‘۔انہوں نے مزید کہاکہ میرے پہلے رشتے میں بہت زیادہ مسائل تھے، اور اب ارینج میرج کو ترجیح دوں گی۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام اور ٹک ٹاک پر 5 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کی منگنی کی خبریں 2021 میں سامنے آئی تھیں۔