پاکستان میں سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں


گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ یکدم 1400 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 1201 روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 17 ڈالر بڑھ کر سونے کا بھاؤ 2432 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔