کوئٹہ میں 44 فیصد دکاندار ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرتے ہیں ،فوڈ اتھارٹی سروے میں انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں 44فیصد دکاندار ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرتے ہیں،بلوچستان فوڈ اتھارٹی سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سروے کیا گیا کوئٹہ میں 44 فیصد دکاندار ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کر رہے ہیں پورا ہفتہ کوئٹہ میں دودھ کے معیار کو چیک کرنے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے اسپیشل مہم چلائی جس میں دودھ کے نمونوں کا لیبارٹری تجزیہ کیا گیا جس میں 44 فیصد نمونے ملاوٹ شدہ پائے گئے . زیادہ تر کیسز میں پاڈر اور پانی کی آمیزش پائی گئی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کو لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ ملاوٹ جیسے گھنانے عمل کا حصہ نہ بنیں اتھارٹی حکام کے مطابق گھروں میں واشنگ مشین میں اسمگل شدہ دودھ پاڈر میں پانی مکس کرکے سپلائی کیا جاتا ہے جس سے گھر کے اندر چھاپے مارنے میں مشکلات پیش آتی ہیں .

تاہم دکانداروں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کو لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا . .

متعلقہ خبریں