قلات میں بجلی کے درجن سے زائد کھمبے سیلابی ریلوں کے باعث گر گئے، بڑے علاقے کو فراہمی معطل


قلات(قدرت روزنامہ)قلات کے دیہی فیڈرز کو بجلی فراہم کرنے والے تیس کے قریب 11KV کے کھمبے سیلابی ریلوں سے گر کر زمین بوس ہو گئے، قلات کے دشت مغلزئی، زاوہ ندی، نیچارہ لیویز چوکی کراس ندی سمیت مختلف ایریائ میں آنے والے سیلابی ریلے کی وجہ سے کھمبے زمین بوس ہوگئے ہیں بجلی کے کھمبے گرنے سے قلات کے متعدد دیہی علاقوں کی بجلی منقطع، علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جبکہ 50 سے زائد زرعی ٹیوب ویلز بھی متاثر، پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ، بجلی کی بندش سے باغات و تیار فصلوں کے متاثر ہونے اور زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ، جبکہ بجلی کے گرے تاروں کے چوری ہونے کا بھی خطرہ ہے، کیسکو حکام فوری طور پر متاثرہ کھمبوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت و بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں، تفصیلات کے مطابق قلات شہر و دیہی علاقوں میں تیز و طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی نیچارہ لیویز چوکی کے قریب جرگہ ندی کے سیلابی پانی میں متعدد 11کے وی کے کھمبے گرے جبکہ زاوہ ندی اور دشت مغلزئی میں بھی کھمبے سیلابی پانی سے متاثر ہوکر گر چکے ہیں جس کے باعث حسن لالو فیڈر عالی دشت سرخین نیچارہ پندران فیڈر مکمل بند ہیں متعدد ٹیوب ویل متاثر اور باغات کے تیار فصلوں کے خشک ہونے سے زمینداروں کو کروڑوں کے نقصانات کا اندیشہ ہے دوسری جانب متعلقہ علاقے مکمل تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے گرے ہوئے کھمبوں کی تاریں بھی چوری ہونے کا خدشہ ہے زمینداروں اور متاترہ علاقوں کے عوامی حلقوں نے کیسکو کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے متاثرہ کھمبوں کی جلد مرمت کرکے متاثرہ فیڈرز جو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے