بولان میں بارش کا سلسلہ جاری، سیلابی ریلے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق
بولان(قدرت روزنامہ)بولان کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں سے بولان ندی میں سیلابی ریلوں کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری، جبکہ کچھی بولان کے علاقے شوران میں سیلابی ریلے میں چرواہا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان چرواہا اپنے مال مویشی کو بچاتے ہو ئے جان کی بازی ہار بیٹھا، مقامی لوگوں نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ندی سے نکال کر آر سی ڈی سنی منتقل کیا، جاں بحق شخص کی شناخت سونا خاں رند سے ہوئی، لیویز سنی نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔