.
لورالائی(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی لورالائی کے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جب سے لورالائی میں موجودہ ایس ایس پی اور موجودہ ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ ہوا ہے تب سے لورالائی میں چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، ڈی جی خان روڈ پر گاڑیوں سے سیکورٹی اہلکار سرعام بھتے لیتے ہیں، شہر اور گردونواح میں دن دہاڑے چوری اور ڈکیتی کے وارداتیں ہو رہے ہیں اور دن بہ دن اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، لورالائی شہر اور ڈی جی خان روڈ پر سور غونڈ سے لے کر میختر تک ہر چوک پر سرکاری سرپرستی اور حمایت سے منشیات فروشی عام ہیں، لورالائی کے تمام سول محکمے میں کرپشن کے بازار گرم ہے، کرپشن اور لوٹ مار نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، تمام سکولز بند ہیں، اساتذہ غیر حاضر ہیں، سکول بنیادی سہولیات، ضروریات سے یکسر محروم ہیں، ٹیچنگ ہسپتال لورالائی مکمل طور پر بند ہے نہ ڈاکٹر ہیں، نہ علاج ہیں اور نہ ہی دوائی ہے، عوام پریشان ہیں، پبلک ہیلتھ شہر کو پانی فراہم نہیں کر رہے ہیں اور کروڑوں روپے کی کرپشن جاری ہے، بی اینڈ آر اور محکمہ ایریگیش میں کوئی افسر اور کلرک موجود نہیں ہے اور کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں ہے، محکمہ زراعت میں تو کرپشن کی کوئی حد نہیں ہے، کمشنر سے لے کر عام چپڑاسی تک صرف اور صرف کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہیں اور ہر کوئی کہتا ہے کہ وزیر اعلی، چیف سیکریٹری، سیکرٹری، نیب اور اینٹی کرپشن والے اپنے حصے مانگ رہے ہیں اور حتیٰ کہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اخبارات والے کو بھی اپنے حصے تک دیتے ہیں تاکہ وہ میڈیا میں اس خبروں کو جگہ اور کوریج نہ دیں،لہذا اگر صوبے میں کوئی اتھارٹی ہے تو اس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی لورالائی اور دیگر موجودہ کرپٹ افسران کو لورالائی سے ٹرانسفر کریں بصورت دیگر عوامی حمایت، آل پارٹیز کے ساتھ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کرپشن اور کرپٹ افسران کے خلاف بھرپور عوامی تحریک شروع کریں گے اور لورالائی ہائی کورٹ میں کرپٹ افسران کے خلاف سی پی لگائیں گے . .
متعلقہ خبریں