شہری کہتے ہیں کہ پہلے ہی وہ سستی اور معیاری سفری سہولیات سے محروم ہیں ، ایک گرین بس سروس ہے وہ بھی بند پڑی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو امور کی انجام دی کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ جبکہ طلباءو طالبات کو یونیورسٹی، تعلیمی اداروں اور اپنے گھروں کو واپس جانے کی سہولت میسر تھی گرین بس بند ہونے کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھ گئی ہے . محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق گرین بس سروس حالیہ احتجاج کی وجہ سے بند ہے جلد بحال کر دی جائے گی . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گرین بس سروسکی بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں . کوئٹہ میں گرین بس سروس بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گوادر میں دیئے جانے والے دھرنے کے شرکاءکی گرفتاری اور مقدمات کے اندراج کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج اور سریاب کے علاقے جامعہ بلوچستان چوک پر احتجاجی دھرنے کے باعث گزشتہ کئی روز سے گرین بس سروس بند ہے اور گرین بس اسٹاپ ویران پڑے ہیں ، سستی پبلک ٹرانسپورٹ سروس کی بندش نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہے .
متعلقہ خبریں