کوئٹہ میں گرین بس سروس نویں روز بھی بحال نہ ہوسکی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گرین بس سروسکی بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں ۔کوئٹہ میں گرین بس سروس بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گوادر میں دیئے جانے والے دھرنے کے شرکاءکی گرفتاری اور مقدمات کے اندراج کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج اور سریاب کے علاقے جامعہ بلوچستان چوک پر احتجاجی دھرنے کے باعث گزشتہ کئی روز سے گرین بس سروس بند ہے اور گرین بس اسٹاپ ویران پڑے ہیں ، سستی پبلک ٹرانسپورٹ سروس کی بندش نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہے۔شہری کہتے ہیں کہ پہلے ہی وہ سستی اور معیاری سفری سہولیات سے محروم ہیں ، ایک گرین بس سروس ہے وہ بھی بند پڑی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو امور کی انجام دی کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ جبکہ طلباءو طالبات کو یونیورسٹی، تعلیمی اداروں اور اپنے گھروں کو واپس جانے کی سہولت میسر تھی گرین بس بند ہونے کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھ گئی ہے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق گرین بس سروس حالیہ احتجاج کی وجہ سے بند ہے جلد بحال کر دی جائے گی۔

Recent Posts

کوہلو،تعلیمی اداروں میں سر عام نقل ، بچوں کی محنت اور صلاحیتوں کو ختم کیا جارہا ہے ،طلباءتنظیمیں

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان ضلع کوہلو میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار اور جمعیت علماء…

4 mins ago

مستونگ و گردونواح میں جانوروں اور ہجرتی پرندوں کی شکار پرمکمل پابندی عائد کردی

دشت(قدرت روزنامہ)ضلع مستونگ و گردونواح میں جانوروں اور ہجرتی پرندوں کی شکار پرمکمل پابندی عائد…

9 mins ago

پی ٹی آئی کے جلسے میں امریکی جھنڈا’امریکی غلامی سے امریکی جھنڈا لہرانے تک کا سفر‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی…

19 mins ago

تاوان کے لیے اسپتالوں پر سائبر حملے بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ بن گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور تقریباً 50 ممالک نے ہسپتالوں…

28 mins ago

بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی اجارہ داری ختم، صارفین اب دیگر سپلائرز سے بھی بجلی خرید سکیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں بجلی کی تقسیم پر مامور کمپنیوں کی اجارہ داری کا…

40 mins ago

نومنتخب امریکی صدر کے قتل کا منصوبہ بے نقاب، ڈونلڈٹرمپ کس ملک کے نشانے پرتھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی…

46 mins ago