نوشکی میں دھرنا جاری، بی وائے سی نے بائی پاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا
نوشکی(قدرت روزنامہ)نوشکی بلوچ یکجہتی کمیٹی نوشکی کا آر سی ڈی شاہراہ قلم کتاب چوک اسٹیشن کے مقام پر چوتھے روز بھی دھرنا جاری، آرسی ڈی شاہراہ کتاب قلم چوک پر دھرنا کے باعث مین شاہراہ پر ٹریفک معطل ۔ جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بائی پاس کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ چار دنوں سے اسٹیشن کے مقام پر شاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کی مشکلات کے پیش نظر خیصار نالہ اور بائی پاس روڈ کھولنے سے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی جبکہ ہیوی گاڑیاں تاحال ٹریفک میں پھنسے ہوئی ہیں۔