ڈاکٹر ماہ رنگ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار نہیں، وفاقی حکومت مواصلاتی نظام بحال کرے، شاہد رند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ دووز قبل جب حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا گیا جس پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے دستخط موجود ہیں، جس پر عمل درآمد کے لیے حکومت تیار تھی لیکن دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہوئی۔انہوں نے اپنا دھرنا ختم نہیں کیا۔انہوں نے بتا یا کہ حکومت اس انتظار میں تھی دھرنا ختم اور معاہدے پر عمل درآمد ہو گا۔ حکومت نے پھر بھی گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دیا اور وفاقی حکومت سے انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کی بحالی کی درخوست کی۔اور فی الحال ہمارے پاس اطلاع یہ ہے کہ وہ معاہدے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ڈیڈلاک جاری ہے۔