اوستہ محمد، مویشیوں میں بیماریں پھوٹ پڑیں، آئے روز اموات میں اضافہ


اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)حیوانات میں وبائی بیماریاں پھوٹ پڑیں، آئے روز بھینس اور گائے بکریاں مر رہی ہیں محکمہ حیوانات کی جانب سے کوئی ویکسین نہیں ہو رہا ہے عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد گنداخہ کے عوامی حلقوں نے شکایت کی کہ مال مویشی میں وبائی بیماریاں پھوٹ پڑیں آئے روز بھینس، گائے بھیڑ نکریاں و دیگر میوشی میں وبائی بیماری کا وائیرس پھوٹ پڑا ہے جس کی وجہ سے روز مال مویشی مر رہے ہیں لیکن محکمہ حیوانات خاموش تماشائی ہے، اگر کوئی آتا بھی ہے متاثرین تو سرکاری ویکسین یا دوائی لینے تو ان سے پیسے لیے جاتے ہیں جبکہ وپ کہتے ہیں کہ سرکاری دوائی یا ویکسن نہیں ملتا، جبکہ اب بارش اور سیلابی صورت حال ہے لیکن کوئی ویکسین تک نہیں ،اگر ڈاکٹر کو کہا جاتا ہے ہمارے گاﺅں چلیں تو کہتا ہے اتنے پیسے دینے پڑیں گے لیکن دوائی اپنی خریدنی پڑے گی۔ چیف سیکرٹری نوٹس لیں۔