نام نہاد وزیراعلیٰ اور وزرا حکومت چلانے کے قابل نہیں، تین دن میں شاہراہیں کھولی جائیں، انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی فاروق شاہوانی، حاجی اسلم ترین، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، خان کاکڑ، سید حیدر آغا، طاھر خان جدون، سید شفیع آغا، آمردین آغا، اسد خان ترین دانش بلوچ، حاجی داود خلجی ، ولی محمد ترین، اقبال خان کاکڑ، رشید آغا، حاجی عبدالنافع نورزئی، جعفر آغا، عمر خان ترین، حاجی عابد اچکزئی، سردار سجاد شاہوانی، ملک محمد حسین شاہوانی و دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان اور دیگر عوامی کو مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں افراتفری، لاقانونیت اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے گزشتہ تین دنوں سے کوئٹہ کے پمپوں میں پیٹرول ڈیزل دستیاب نہیں ہے یا قصداً عوام کو تین سے ساڑھے تین سو روپے ایرانی پیٹرول خریدنے پر مجبور کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ کوئٹہ شہر کھنڈر کا منظر پیش کررھا ھیں تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھیں نالیاں کچرے سے بھری ھوئی مگر خواب غفلت میں پڑی صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ھوئی ھے عوام کا کوئی پرساں حال نہیں ھے ایسی حالات پر انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کسی صورت خاموش نہیں رہے گی اورہم صوبائی حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر تین روز میں صوبہ بھر پیٹرول ڈیزل کی ترسیل نہ کی گئی، بند شاہراہیں نہ کھولی گئی تو مجبور ھوکر غیر مینہ مدت کے لئے شٹرڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی تاریخ کا بد ترین حکومت ہے جس کے ہاتھوں میں کچھ ہے نہ زبانوں میں نام نہاد وزیر اعلی سمیت تمام وزرا مکمل طور پر ناکام ھوچکے ہیں انہیں فوری مستعفی ہونا چاہیے یہ نام نہاد وزیراعلیٰ اور وزرا حکومت چلانے کے مستحق نہیں نہ ان سے حکومت چلانا ممکن ہے . انھوں نے کہا کہ تین دن کے بعد بذریعہ پریس کانفرنس صوبہ بھر کی تاجر برادری اور عوام کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ تاجر برادری تین روزہ شٹرڈان ہڑتال کی تیاری کرلیں .

. .

متعلقہ خبریں