وزیراعلیٰ کے پی کا اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان
صوابی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسلام آباد میں جلسے کے لیے کوئی بھی جگہ دے دو، اگر این او سی کی درخواست کے باوجود اجازت نہ دی گئی تو ڈی چوک پر جلسہ کریں گے۔