ٹک ٹاک کی معروف جوڑی سائلنٹ گرل اور اُسامہ بھلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک کی دُنیا کی مقبول ترین جوڑی سائلنٹ گرل اور اُسامہ بھلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا پر دی۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک اسٹار سائلنٹ گرل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اور اُن کے شوہر ٹک ٹاکر اُسامہ بھلی نے اپنے بیٹے کی اُنگلی تھامی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Silntgirl0 (@silntgirl0)


سائلنٹ گرل نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کے ہاں 8 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔‘

اس کے علاوہ سائلنٹ گرل نے اپنی ایک فیملی فوٹو بھی شیئر کی جس میں اُنہوں نے گود میں اپنے بیٹے کو لیا ہوا ہے اور اُن کے ساتھ اُن کے شوہر بھی موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Silntgirl0 (@silntgirl0)


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک کی یہ مقبول ترین جوڑی بےحد خوش ہے۔ٹک ٹاک کی اس جوڑی نے یہ بھی بتایا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام محمد موسیٰ بھلی رکھا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سائلنٹ گرل اور اُسامہ بھلی کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار سائلنٹ گرل اور اُسامہ بھلی رواں سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
دونوں کی جوڑی کو ٹک ٹاک صارفین بہت پسند کرتے ہیں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔