سائلنٹ گرل نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کے ہاں 8 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے . ‘ اس کے علاوہ سائلنٹ گرل نے اپنی ایک فیملی فوٹو بھی شیئر کی جس میں اُنہوں نے گود میں اپنے بیٹے کو لیا ہوا ہے اور اُن کے ساتھ اُن کے شوہر بھی موجود ہیں .View this post on Instagram
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک کی یہ مقبول ترین جوڑی بےحد خوش ہے . ٹک ٹاک کی اس جوڑی نے یہ بھی بتایا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام محمد موسیٰ بھلی رکھا ہے . سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سائلنٹ گرل اور اُسامہ بھلی کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی جا رہی ہے . واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار سائلنٹ گرل اور اُسامہ بھلی رواں سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے . دونوں کی جوڑی کو ٹک ٹاک صارفین بہت پسند کرتے ہیں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں . . .View this post on Instagram