پسنی ، اورماڑہ میں 8 روز بعد موبائل سروس بحال، اشیائے خوردونوش کی قلت برقرار


پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی اور اورماڑہ میں آٹھ روز بعد موبائل سروس بحال، شہر میں اشیائے خوردونوش کی قلت برقرار ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 28 جولائی کو گوادر میں راجی مچی کے سلسلے میں 27 جولائی کو ضلع گوادر اور ضلع کیچ کے تمام علاقوں میں موبائل نیٹ ورک اور ڈیٹا سروس معطل کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے راجی مچی کے دوران گزشتہ ماہ 27 جولائی کو ضلع گوادر سمیت کیچ ضلع میں موبائل نیٹ ورک انٹرنیٹ ڈیٹا اور پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس معطل کر دیئے گئے تھے جس سے مکران کا مواصلاتی رابطہ ملک بھر سے منقطع رہا تاہم پیر اور منگل کی درمیانی شب گیارہ بجے کے بعد ضلع گوادر کی تحصیل پسنی اور اورماڑہ میں 9 روز بعد موبائل نیٹ ورک اور نیٹ سروس بحال کر دیئے لیکن پسنی میں سبزیاں ، پھل اور خوردونوش کے دیگر اشیاء کی شدید قلت برقرار ہے ،سبزیاں اور پھل بیچنے والی دکانوں پر تاحال تالے پڑے ہیں ۔