محکمہ پولیس میں بھرتیوں کیلئے رشوت طلب کرنے پر 3 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ پولیس میں بھرتیوں کے لیے رشوت طلب کرنے پر 3 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ پولیس میں ہونے والی بھرتیوں کے لیے رشوت طلب کرنے کے الزام میں سابق شیٹ کلرک سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تھانہ سول لائن پر سرکار کی مدعیت میں سابق شیٹ کلرک ارشد منگریو، اہلکار ثناء اللہ جونیجو اور عرفان منگریو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکار پولیس میں ہونے والی بھرتیوںکے لیے پیسے وصول کرکے فراڈ اور لین دین میں ملوث ہیں، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔