پنجگور میں بھی موبائل سروس بحال، انٹرنیٹ سروس تاحال بند، شہری مشکلات کا شکار
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور میں 10 دس دن بعد موبائل سروس بحال تاہم انٹرنیٹ سروس ابھی تک بند طلباء اور کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دس 10 دنوں سے پنجگور میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد موبائل سروس بحال کر دیا گیا ہے مگر انٹرنیٹ سروس تا حال معطل ہے جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔ عوامی حلقوں نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔۔ پنجگور رپورٹ خالد جمیل نمائندہ خصوصی۔