گوادر، ہم سے سرزمین، سمندر اور روزگار چھینا جا رہا ہے، سیمینار سے مقررین کا خطاب


گوادر(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام سیمینار بعنوان Rements of resist final Echoes کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ماء رنگ بلوچ،سمی دین بلوچ،اور صبغت اللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجی مچی کا اعلان چارماہ قبل کیا گیا تھا،راجی مچی کے انعقاد کیلئے صوبائی حکومت سمیت ضلعی انتظامیہ کو بھی مطلع کیا گیا تھا راجی مُچّی مکمل طورپر ایک پُرامن اور جمہوری جدوجہد کا تسلسل ہے،لیکن ریاست نے رکاوٹیں کھڑی کرکے بلوچ عوام کو آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے بھی آواز بلند کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ،لیکن گوادر اور بلوچ عوام نے ثابت کرکے دکھایا کہ بلوچ اپنی سرزمین کیلئے متحد ہے ہمارے تمام مطالبات آئینی و قانونی ہیں۔بلوچ قومی غلامی کی بدترین دور سے گزر رہا ہے،سمندر چھینا جارہا ہے،ٹرالنگ کی یلغار ہے ،ٹوکن کے نام پر روزگار پر قدغن لگاکر غلامی کا احساس دلایا جاتا ہے۔سرزمین تنگ کیا جارہا ہے،70 فیصد زمین چینی گئی۔انہوں نے کہاکہ بی وائی سی ایک سیاسی ہے،سیاسی بنیادوں پر جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ریاست مذاکرات کرکے سنجیدہ نہیں ہے،ایک طرف مذاکرات اور دوسرے دن نوشکی میں حمدان بادینی کو گولیوں کانشانہ بنایا گیا،کراچی میں بی وائی سی کے کارکنوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا،ایف سی نے ریاستی جبر کرکے رابجی مُچّی میں شریک کارکنوں کو نشانہ بنایا 50 سے زائد زخمی اور 4 شہید ہوئے۔جب تک ایف آئی آر درج نہیں کیے جاتے،پورے بلوچستان میں دھرنے جاری رءیں گے،گوادر کے علاوہ تربت اور پنجگور میں بھی دھرنے جاری ہیں۔جبکہ موبائل سروس گزشتہ 11 دنوں سے بند ہیں،معمولات زندگی متاثر ہیں،گوادر شہر کی بازار کھل گیا ہے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

13 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

23 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

36 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

41 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

45 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

3 hours ago