امن جرگہ مشران پر مقدمات تخریب کاروں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے، پشتونخوا میپ


ژوب(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ژوب کے زیر اہتمام ژوب شیرانی امن جرگے کے مشران پر ناروا ایف آئی آر کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا جو شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوئی احتجاجی مظاہرہ پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری وضلع سیکرٹر ی ژوب جمال مندوخیل کی صدارت میں ہوا۔جس سے جمال مندوخیل ،ایڈوکیٹ دا¶د شیرانی ،جمعہ سارئی اور حافظ عید محمد نے خطاب کیا ۔مقررین نے جرگے مشران پر ناروا ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرگہ 30 مئی کو ژوب شیرانی میں دہشت گردی کے خلاف اور امن و امان کے حوالے سے منعقد ہوا تھا۔جس میں دونوں اضلاع کے علمائے کرام سیاسی و قبائلی زعماءاور ہرمکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی لیکن دو مہینے بعد جب تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ عین اسی دن ایف آئی آر درج کی گئی جو کہ ہر لحاظ سے خاص کر پشتون روایات کے برعکس عمل ہے پشتون قومی روایات میں جرگہ ایک مقدس ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے اس ناروا عمل کو غیر قانونی اور دہشتگردوں کے لیے حوصلہ افزا عمل قرار دیتے ہوئے فوری طور ایف آئی آر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے ایسے اعمال کو پشتون اولس کو اپنے حقوق کے حصول ملک میں حقیقی جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی قوموں کی برابری کے جد وجہد سے بیزار کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا لیکن تاریخ گواہ ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے اپنے قومی حقوق کے لیے بے پنا قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں دن دھاڑے چوری اور ڈکیتی کے واقعات ہورہے ہیں روز درجنوں موٹر سائیکلیں، گاڑیوں چوری کی جارہی ہےں، دکانوں اور گھروں میں نقب زنی کی جارہی ہے لیکن کسی چور کو گرفتار نہیں کیا جاتا دوسری طرف اس بےروزگاری اور مہنگائی میں ہماری معیار زندگی ابتر ہوتی جارہی ہے لوگ پینے کے صاف پانی کے لیے ترس رہے ہیں ژوب جیسے شہر جس کےلئے وافر مقدار میں پانی مہیا ہے لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ کے ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر کے لوگوں کو پانی میسر نہیں ۔ شہر میں تعلیمی اداروں کے فقدان اور دیہات میں تمام تعلیمی ادارے غیر فعال ہیں اور یہی صورتحال محکمہ صحت کا ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ملک میں جمہوریت امن و امان کی بحالی ہر قسم دہشت گردی کے خلاف اور عوام کی بنیادی مسائل کے حل کے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی اور اس طرح منفی ہتھکنڈوں سے نہ کبھی دستبردار ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔