حب کے نواح میں دو گروہوں میں مسلح تصادم، ایک شخص زخمی


حب(قدرت روزنامہ)حب شہر کے نواحی علاقہ گوٹھ شیخ ابراہیم کے قریب دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں اقبال شیخ نامی ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر حب اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے کراچی منتقل کردیا گیا واقعہ کے حوالے سے ایس ایچ او حب سٹی کا کہنا ہے کہ دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے اور ملزم کی بھی نشاندہی ہوگئی ہے پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے