گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے گودام سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی اسکریپ چوری

حب(قدرت روزنامہ)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں اسکریپ چور کباڑی مافیا سرگرم پلاٹ نمبر86پر واردات اسکریپ چور پلاٹ کے گودام میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کاقیمتی اسکریپ پیتل لے ا±ڑے شپ بریکرکا اعلیٰ سطح پر رابطہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گڈانی کے شپ بریکر ملک آصف کے پلاٹ نمبر86پر نامعلوم چوروں نے پلاٹ کے دفتر کے ساتھ واقع گودام میں نقب لگا کر وہاں سے بڑی تعداد میںرکھے ہوئے بحری جہاز کے اسکریپ پیتل کے پ±رزے چوری کر لیئے اور فرار ہوگئے ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ شپ بریکر نے واردات کا علم ہونے پر اعلیٰ سطح پر رابطے کئے ہیں جسکے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئی ہیں واضح رہے کہ موجودہ SPپولیس حب نہ صرف حب شہر میں بلکہ گڈانی جیسے پ±ر امن علاقے میں بھی امن وامان کے قیام پر ناکام رہے ہیں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کباڑی کے نام سے اسکریپ چوروں کے کئی گروہ کافی عرصہ سے سرگرم ہیں اور اس حوالے سے شپ بریکرز کئی مرتبہ اعلیٰ پولیس حکام کو بھی آگاہ کر چکے ہیں لیکن پولیس کی سرپرستی میں ہونے والے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی سے گریز کیا جاتا رہا اس سے قبل بھی مذکورہ شپ بریکر کے پلاٹ پر چوری کی واردات ہوئی تھی تاہم ا±سوقت کے SHشیرازبھٹو نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ مال برآمد کر کے ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لیا مذکورہ واردات کے حوالے سے شپ بریکر ملک آصف کا کہنا ہے کہ رات سات آٹھ بجے کے بعد گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے کسی بھی ہلاٹ سے اسکریپ سے لوڈ گاڑی نکالی نہیں جاتی جبکہ دوسری جانب گڈانی موڑ پولیس چیک پوسٹ پر شپ بریکنگ سے اسکریپ لے لے جانے والی ہر گاڑی کے گیٹ پاس کی انٹری کی جاتی ہے تو پھر اسکریپ سے بھری گاڑیاں وہاں سے کس طرح پارہورہی ہیں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھندے میں پولیس کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا . .

متعلقہ خبریں